ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل لبنان کے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور ان اقدامات سے یونینفل اپنی ذمہ داریون سے پیچھے نہیں ہٹے گي۔حزب اللہ لبنان نے بھی یونیفل پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں یونیفل پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے کہا ہےکہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائيں اور حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔یاد رہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں نامعلوم مسلح افراد نے یونیفل کےراستے میں بم دھماکہ کیا تھا جس میں یونیفل میں شامل دو اطالوی فوجی اور دو عام شہری مارے گئے۔جنوبی لبنان میں اس وقت تیرہ ہزارپانچ فوجی اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج کی حیثیت سے تعینات ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز